ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یمنی عوام گروہ بندی اور علاحدگی کے مطالبات مسترد کر دیں : خلیج کونسل

یمنی عوام گروہ بندی اور علاحدگی کے مطالبات مسترد کر دیں : خلیج کونسل

Sat, 13 May 2017 19:24:07  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خلیج تعاون کونسل نے ایک مرتبہ پھر یمن کی وحدت ، خود مختاری اور اس کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنا اٹل موقف دْہرایا ہے۔ کونسل کے مطابق وہ یمن کے بحران کے پْر امن حل کے واسطے اقوام متحدہ کی حالیہ کوششوں کو سپورٹ کرتی ہے جس کی بنیاد خلیجی منصوبہ ، قومی مکالمہ کانفرنس کے نتائج اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 ہے۔خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی نے باور کرایا ہے کہ کونسل کے رکن ممالک یمنی عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گروہ بندی اور علاحدگی کے لیے لگنے والی تمام آوازوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں اور آئین اور قانون کا ساتھ دیں تا کہ ریاست کا اختیار اور خود مختاری آسان ہو جائے اور ملک میں امن و استحکام کی واپسی یقینی ہو سکے۔ الزیانی نے زور دے کر کہا کہ مسئلے کے حل کے واسطے تمام تر اقدامات یمن کی آئینی حکومت کے ذریعے عمل میں آناچاہیے۔


Share: